دوا فروخت کرنے کے لیےڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہےوفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ

0
8

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ رجسٹرڈ ڈاکٹر اپنے مریض کو دوا تجویز کرنے کے ساتھ اسے فراہم بھی کرسکتا ہے، تاہم وہ ڈرگز ایکٹ 1976 کے تحت مطلوبہ لائسنس کے بغیر میڈیکل اسٹور یا ریٹیل ڈرگ آؤٹ لیٹ نہیں چلا سکتا۔
وفاقی آئینی عدالت نے یہ فیصلہ پشاور ہائیکورٹ کے ڈی آئی خان بینچ کا 5 جون 2023 کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے جاری کیا۔
ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز کے خلاف میڈیکل اسٹورز اور ڈسپنسریاں چلانے کے الزام میں کی جانے والی ضابطہ کار کارروائی روک دی تھی۔

Leave a reply