
آئی جی جیل خانہ جات کو رشوت دینے کی کوشش کرنے والے سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کو گرفتار کر لیا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک عمران بھرتھ نے رشوت دینے کی کوشش کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کی میز پر نوٹوں سے بھرا لفافہ رکھا۔ انہوں نے رشوت لینے سے انکار کرکے فوری سیکریٹری داخلہ کو اطلاع دی جس کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے فوری کارروائی کی۔
ترجمان آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک عمران بھرتھ کو فوری گرفتار کرلیا گیا، آئی جی جیل خانہ جات کی کرپشن، رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔














