
پنجاب حکومت نے طلبہ کے لیے ای بائیک اسکیم کے تحت درخواست دینے والے نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کی تصدیق کا عمل شروع کردیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے درخواست گزار طلبہ کا ریکارڈ اسکول سربراہان کو بھجوا کر 24 گھنٹے میں تصدیق مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق تصدیق شدہ ریکارڈ کی بنیاد پر اہل طلبہ میں ای بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔ پنجاب بھر کے اسکول سربراہان کو تصدیق کا عمل جلد مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ 16 سے 18 سال عمر کے طلبہ اس اسکیم کے لیے اہل ہوں گے۔














