
میر رضا کیس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی مکمل ہوگئی، کمیشن وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
بدھ کو جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن کا آخری اجلاس ہوا جس میں سی پی ایل سی نمائندے اور تفتیشی افسر سے میر رضا کی گمشدگی، جائے وقوع، جیو فینسنگ، سی سی ٹی وی فوٹیجز، موبائل فون، ایپل واچ، مشکوک گاڑیوں اور تفتیش کے مختلف پہلوؤں سے متعلق تفصیلی سوالات کیے گئے۔
سی پی ایل سی کے نمائندے کاشف افتخار نے بتایا کہ تمام ڈیجیٹل ریکارڈ کا جائزہ لینے کے باوجود سی پی ایل سی کسی ٹھوس نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ جیو فینسنگ میں کوئی مشکوک نمبر یا میر رضا سے غیر معمولی رابطہ سامنے نہیں آیا۔















