نوبیل امن انعام نہ ملنے پر ٹرمپ ناراض، میں نے تاریخ میں سب سے زیادہ جانیں بچائی ہیں،امریکی صدر کا دعوی

0
7

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تاریخ میں کسی بھی دوسرے شخص سے زیادہ انسانی جانیں بچائی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ اور ایران سے متعلق تنازع ان دو کشیدگیوں میں شامل ہیں جنہیں حل کرنے یا ان میں کامیابی حاصل کرنے کی انہیں توقع ہے۔

نوبیل امن انعام کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے اور مشرقِ وسطیٰ سمیت دیگر علاقوں میں تباہی پھیلانے سے روکا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے ایران کو اسرائیل اور یورپ کو تباہ کرنے سے روکا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو شرمناک قرار دے چکے ہیں۔

Leave a reply