چین نے ایک اور راکٹ خلا میں بھیج دیا انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا 27 واں گروپ مدار میں داخل

چین نے ہفتے کی صبح لانگ مارچ 12 راکٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کردیا، جس کے ذریعے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا نیا گروپ مدار میں پہنچا دیا گیا۔
چینی راکٹ جنوبی صوبے ہینان میں واقع تجارتی خلائی مرکز سے صبح 3 بج کر 27 منٹ پر روانہ ہوا۔
چینی حکام کے مطابق راکٹ نے اپنا مشن کامیابی سے مکمل کیا اور کم بلندی والے مدار میں انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے 27ویں گروپ کو مقررہ مدار میں پہنچا دیا۔
یہ سیٹلائٹس انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والے چینی خلائی منصوبے کا حصہ ہیں۔















