
عالمی مالیاتی ادارے (IMF) نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ صرف اپنے روایتی خسارے اور مالیاتی اہداف (Fiscal Targets) کو پورا کرنے تک محدود نہ رہے، بلکہ ملک کے ٹیکس نظام کو زیادہ منصفانہ اور شفاف بنائے۔
آئی ایم ایف کے حکام کے مطابق، پاکستان نے معاشی استحکام کی بحالی اور بیرونی مالیاتی ذخائر کو بہتر بنانے میں اہم پیش رفت کی ہے، تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ ان عارضی اصلاحات کو مستقل معاشی ترقی میں بدلا جائے۔
اس مقصد کے لیےIMF نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بااثر شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کرے، ٹیکس نیٹ کو وسیع کرے، اور رئیل اسٹیٹ، زراعت اور ریٹیل جیسے کم ٹیکس دینے والے شعبوں کو دائرہ کار میں لائے تاکہ ٹیکسوں کا سارا بوجھ صرف چند مخصوص طبقات پر نہ پڑے۔















