واٹس ایپ کا نیا فیچر اب آواز والے اسٹیکرز بھیجنا ممکن

واٹس ایپ کا نیا فیچر اب آواز والے اسٹیکرز بھیجنا ممکن ہوگیا۔
واٹس ایپ میں اسٹیکرز شیئرنگ کا فیچر تو کافی عرصے سے موجود ہے۔ویسے تو میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں متعدد اقسام کے اسٹیکر پیکس موجود ہیں، مگر اس کے ساتھ ساتھ صارفین تصاویر اور ویڈیوز سے بھی اپنے اسٹیکرز تیار کرسکتے ہیں۔مگر اب واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو ساؤنڈ اسٹیکرز تیار کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر نظر آیا ہے۔















