موبائل فون سروس کی بندش، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا بھی الیکشن کمیشن کو خط
موبائل فون سروس کی بندش، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا بھی الیکشن کمیشن کو خط
پاکستان ٹوڈے: عام انتخابات کے سلسلے میں معطل ہونے والی موبائل فون سروس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر پاکستان تحریک انصاف الیکشن رابطہ سیل نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔
خط پی ٹی آئی الیکشن سیل کے انچارج بیرسٹر علی طاہر نے لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس معطل ہونےسے شہریوں کومشکلات کاسامنا ہے۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ این اے 238 پولنگ اسٹیشن المجید اسکول میں پولنگ شروع نہیں ہوئی اور عوام کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پرموجود ہے۔
خط میں بیرسٹر علی طاہر نے الیکشن کمیشن سے فوری طور پر ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے اوراس معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی الیکشن سیل کے انچارج نے بھی الیکشن کمشنر سندھ کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش سےدھاندلی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
خط میں لکھا گیا کہ موبائل فون سروس بند کرنا کسی گہری سازش کا عندیہ ہے۔
پاکستان ٹوڈے کے مطابق اس سے قبل سینیٹر تاج حیدر انچارج سینٹرل الیکشن سیل پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی پاکستان بھر میں موبائل نیٹ ورک کی فوری بحالی کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دی ہے جس میں موبائل فون سروس بند ہونے کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا گیا ہے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بارشوں کی پیشگوئی:پی ڈی ایم اےکاایک اورالرٹ جاری
جولائی 20, 2024 -
تاریخ میں پہلی بار نجی کمپنی چاند پر پہنچ گئی
فروری 23, 2024 -
سی ٹی ڈی پنجاب کےبہادراورپروفیشنل سپوتوں پرفخرہے،محسن نقوی
ستمبر 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔