پی ٹی آئی، پی پی ملکرحکومت بنالیں،ن لیگ کوکانٹوں کاتاج سجانے کا شوق نہیں : سعد رفیق
پی ٹی آئی، پی پی ملکرحکومت بنالیں،ن لیگ کوکانٹوں کاتاج سجانے کا شوق نہیں : سعد رفیق
لاہور: (ویب ڈیسک ) رہنما مسلم لیگ ن سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پی ٹی آئ پیپلزپارٹی کیساتھ مل کرمرکز میں حکومت بنالے،مسلم لیگ ن کو کانٹوں کاتاج سجانے کا کوئی شوق نہیں۔
مسلم لیگ ن کےدو اہم رہنماؤں نے مرکز میں حکومت بنانے کے لیے اپنی پارٹی کی کوششوں کی اعلانیہ طور پر مخالفت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پارٹی اس ’کانٹوں بھرے تاج‘ کو اپنے سر پر سجانے کی کوئی خواہش نہیں رکھتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر رہنما مسلم لیگ سعد رفیق نے رات گئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں، وفاقی حکومت کی تشکیل مسلم لیگ ن کی نہیں پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین پہل کریں، پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر مرکزی حکومت بنالیں، ہم مبارکباد پیش کریں گے، مسلم لیگ (ن) کو کانٹوں کا یہ تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں۔
سرکاری سکولوں کیلئے 4 ارب 51کروڑ اور 71لاکھ کا بجٹ جاری
دسمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
190ملین پاؤنڈکیس:اسلام آبادہائیکورٹ کااہم حکم
اگست 19, 2024 -
علی امین گنڈاپورکی افغان قونصل جنرل سےاہم ملاقات
ستمبر 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔