
سندھ میں گورنر شپ ہمارا حق ہے: مصطفی کمال
کراچی: ایم کیو ایم سینئرڈپٹی کنوینرمصطفیٰ کمال کا کہنا تھا، سندھ میں گورنر شپ ہمارا حق ہے اس سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
پاکستان ٹوڈے سے گفتگوکرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بہت اچھا کام کررہے ہیں، ان کی بطورگورنرکارکردگی عمدہ ہے اس لیے ان ہی کو آگے چلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے سندھ کی گورنری کے معاملے پر کوئی بحث ہو، ایم کیو ایم کے پاس کراچی کا 80 فیصد اور حیدرآباد کا 100 فیصد مینڈیٹ ہے اور سندھ میں گورنر شپ متحدہ کا حق ہے، اس سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا، ہمارا مطالبہ بلدیاتی اداروں کو خودمختار اور مضبوط کرنے کے لیے تین آئینی ترامیم پر حمایت حاصل کرنا ہے، ایم کیو ایم کی کوئی ڈیمانڈ نہیں، ہم اصول پر بات کررہے ہیں ہمارا مقصد اپنے حلقوں میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا فارمولہ بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں برائے نام نہیں رہنا چاہتے، ہماری توجہ لوگوں کو کیسے ڈیلیور کرنا ہے اس پر ہے، ایسا نہ ہو نام کہ حکومت میں ہوں اور عوام کو کچھ ڈیلیور نہ کرسکیں۔
ایم کیو ایم الیکشن سے پہلے سے مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہے، صرف نمبر پورے کرکے حکومت بنانا ہی کافی نہیں اسےچلانا بھی ہے
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سپرہٹ سیریز’’مرزاپور3‘‘نےدھوم مچادی
جولائی 13, 2024 -
صحت کے شعبے میں پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
مئی 4, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔