میرا پرنس چارمنگ اور بھائی شہباز شریف’، زرداری کے جملوں پر بلاول کا دلچسپ ردعمل وائرل
میرا پرنس چارمنگ اور بھائی شہباز شریف’، زرداری کے جملوں پر بلاول کا دلچسپ ردعمل وائرل
شہباز شریف اور آصف زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن نے حکومت سازی کے لیے اپنے نمبر پورے کرلیے ہیں، وزیراعظم کے لیے شہباز شریف دونوں پارٹیوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے جب کہ آصف زرداری صدر کے لیے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
تاہم دونوں جماعتوں کی قیادت کی مشترکہ پریس کانفرنس کے آغاز میں آصف علی زرداری نے بیٹے کو ‘پرنس چارمنگ’ کہہ کر پکارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
زرداری نے بلاول کے کاندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا ‘میرا پرنس چارمنگ’، ساتھ ہی انہوں نے شہباز شریف کو ‘مائی برادر (میرا بھائی)’ کہہ کر پکارا جس پر بلاول کے چہرے کے تاثرات سب نے نوٹ کیے۔
پرنس چارمنگ سن کر بلاول نے حیرانی والے تاثرات دیے اور ہلکی سی مسکراہٹ ان کے چہرے پر تھی جب کہ شہباز شریف کو زرداری کی جانب سے بھائی پکارے جانے پر بلاول نے بمشکل ہنسی قابو کی۔
زرداری کا شہباز شریف سے متعلق یہ تبصرہ ایک کشیدہ سیاسی ماحول کے درمیان سامنے آیا، جب حکومت سازی کے لیے مذاکرات میں مصروف دونوں جماعتیں آخر کار مسلم لیگ (ن) کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے ہاتھ ملانے پر راضی ہوگئیں جب کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین صدر کے لیے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
ممتاز قانون دان ریما عمر نے زرداری کی جانب سے اپنے بیٹے کو پرنس چارمنگ کہنے پر بلاول کے بے ساختہ ردعمل کو ‘متعلقہ’ قرار دیا، یعنی جب بھی والدین بھری محفل میں بچوں کی تعریف کریں تو زیادہ تر بچوں کا یہی ردعمل ہوتا ہے۔
ایک اور صارف نے کہا ‘پاکستانی والدین پاکستانی والدین ہی ہوتے ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کون ہیں اور کیا کرتے ہیں’۔
پی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےتاجروں کاعدالت سےرجوع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ربیکا خان کی ‘منگنی’ شدید تنقید کی زد میں
جون 29, 2024 -
آئی فون صارفین کیلئے نئی پریشانی
اپریل 5, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔