بلوچ طلبہ کیس: نگراں وزیراعظم کی ممکنہ پیشی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرسیکیورٹی الرٹ
پاکستان ٹوڈے کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں بلوچ طلبہ بازیابی کیس کی سماعت آج ہوگی، جسٹس محسن اختر کیانی کیس کی سماعت کریں گے۔
عدالت میں آج نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ،وزرا اور سیکریٹریز کو طلب کررکھا ہے نگراں وزیراعظم کا سیکیورٹی اسکواڈ اسلام آبادہائیکورٹ پہنچ گیا ہے
گذشتہ سماعت میں بلوچ طلبا عدم بازیابی کیس میں وزیراعظم پیش نہ ہوئے تھے، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹھائیس فروری کو سماعت پر پھر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا تھا اور وزیرداخلہ اور وزیر دفاع کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیے تھے نگراں وزیراعظم کوبتادیں آئندہ سماعت پرکراچی نہ جائیں اور آئی ایس آئی، ایم آئی اور ایف آئی اے کے ڈی جیز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی آئندہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کرے گی۔
26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔