پاکستان ٹوڈے: پاکستان کے لیے کھیل کے میدان سے اچھی خبر ہے،پاکستان آئندہ سال جنوری میں کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی تو کر ہی رہا ہے مگر اب ملک کو اسی سال ایک اور بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی مل گئی ہے۔
پاکستان رواں سال نومبر اور دسمبر میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان کو میگا ایونٹ کی میزبانی دینے کا فیصلہ دبئی میں ہونے والے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا جو سید سلطان شاہ کی زیر صدارت ہوا۔
یہ ٹورنامنٹ 20 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس میں بھارت سمیت سری لنکا، بنگلا دیش، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور نیپال نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے تاہم آسٹریلیا کے جواب کا انتظار ہے۔
اس اجلاس میں میں کھیل کے کچھ قوانین میں تبدیلی کی منظوری بھی دی گئی۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کااحتجاج:عمران خان کی بہنیں گرفتار
اکتوبر 5, 2024 -
پولیس کا پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
اپریل 26, 2024 -
احتجاج کی کال:پی ٹی آئی کی پشاورمیں بڑی بیٹھک
نومبر 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔