دبئی: عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے ایک ایشیائی خاتون کو مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا، خاتوں نے ایک ماہ کے اندر مساجد کے قریب اور رہائشی علاقوں میں بھیک مانگ کر 30 ہزار درہم سے جمع کیا۔
حکام نے بتایا کہ خاتون کو دو ہفتے قبل گرفتار کیا گیا تھا، خاتون وزٹ ویزا پر ملک میں داخل ہوئی تھی، گرفتاری کے بعد خاتون کو دبئی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے جمعہ کو میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ واقعہ اس سال بھیک مانگنے کا اب تک کا سب سے نمایاں واقعہ ہے۔
دبئی پولیس نے عوام کو خبردار کیا کہ بھکاری ہمدردی، سخاوت، خیراتی جذبات جیسے مختلف حربے کا استعمال کرتے ہیں عوام اس کے دھوکے میں نہ آئیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ڈی ایم اے:ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی کر دی
جولائی 3, 2024 -
ایم کیو ایم پاکستان نے شہر میں دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا
اپریل 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔