(پاکستان ٹوڈے) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع کرا دی گئی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری، شبلی فراز، یاسمین راشد، صنم جاوید، پرویز الٰہی، محمود الرشید، عمران ریاض اسد طور کو رہا کیا جائے۔
سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر مقدمات جھوٹ اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں، مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں، انہیں فوری ختم کیا جائے۔
قرار داد کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں، سیاسی انتقام نے ملک کی معیشت، ساکھ اور ملکی اداروں کو تباہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، سمیت تمام لیڈرز اور کارکنان کو رہا کیا جائے۔
پی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےتاجروں کاعدالت سےرجوع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔