سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے گیس شیڈول جاری

0
189

(پاکستان ٹوڈے) سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کے لیے گیس شیڈول جاری کردیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے، کہ سحری میں صبح 3 بجے تا صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افطار کے لیے دوپہر 3 بجے تا رات 10 بجے تک گیس کی سپلائی کھلی رہے گی۔

ترجمان کے مطابق رمضان المبارک میں گیس کے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہونگے، جبکہ رات کے اوقات میں یہ پروفائلنگ رات 10 بجے سے 3 بجے تک کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ان اوقاتِ کار کا تعین ماہِ رمضان میں سحری اور افطار کے لیے کھانا پکانے کی تیاری کے تناظر میں کیا گیا ہے

Leave a reply