کچھ عرصے کے لیے مذہب سے دور ہوگئی تھی:معروف اداکارہ یشما گل نے انکشاف

0
101

کراچی: پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے انکشاف نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے، نوجوانی میں مجھے لگتا تھا کہ اللہ تعالیٰ میری مدد نہیں کررہے اور اس لیے میں کچھ عرصے کیلئے مذہب سے دور ہو گئی تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بعد میں مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ میری سوچ غلط تھی، اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ بہترین چیزوں سے نوازتے ہیں، میں اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہوں کہ آپ کسی کے ساتھ اچھا کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی اچھا ہوگا۔

Leave a reply