اسرائیل نے ماہ رمضان میں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا
عرب میڈیا کے مطابق اتوار کی رات ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ جانے والے راستوں کو بند کردیا تھا۔
اسرائیلی پابندی کے باوجود متعدد فلسطینی نماز تراویح کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔
قابض صیہونی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔
اردن کی جانب سے اسرائیلی پابندی کی مذمت کرتے ہوئےکہا گیا ہےکہ اسرائیل کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی صورتحال کو دھماکےکی طرف دھکیلےگی، اسرائیل کی ایسی پابندیاں عبادت کی آزادی پر حملہ ہیں۔
اردن کا کہنا ہےکہ ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں داخلےکی اسرائیلی پابندی کو سختی سے مستردکرتے ہیں۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔