وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا لیا اور وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی ہو گیا ،کابینہ میں شامل وزرا کو قلمدان سونپ دیےگئے ، نوٹی فکیشن کے مطابق اسحاق ڈار وزیر خارجہ جبکہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہوں
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان کو قلمدان تفویض کرنے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے جبکہ انہیں دفاعی پیداوار اور ہوابازی کے اضافی قلمدان بھی سونپے گئے ہیں، اسی طرح اسحاق ڈار وزیر خارجہ ہوں گے۔احسن اقبال کو منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت دی گئی ہے جبکہ اویس لغاری کو ریلوے اور امیر مقام کو سیفران، ثقافت و تاریخی ورثہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق رانا تنویر حسین صنعت و پیداوار کا قلمدان سونپ دیا گیا جبکہ قیصر احمد شیخ وزارت بحری امور ہوں گے، اعظم نذیر تاررڈ کو قانون وانصاف اور انسانی حقوق کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ہوں گے، ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سائنس وٹیکنالوجی، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر ہوں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق محمد اورنگزیب وزیر خزانہ اور محصولات کی وزارت دیکھیں گے۔ محسن نقوی امور داخلہ اور انسداد منشیات کے وزیر ہوں گے جبکہ احد چیمہ کو اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا قلمدان سونپا گیا ہے۔سینیٹر مصدق ملک کو توانائی اور پیٹرولیم جبکہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کو ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیمپئنزٹرافی:پاکستان کابڑااقدام،اہم پلان تیار
نومبر 16, 2024 -
میٹرک امتحانات کے دوران دفعہ 144 ہوا میں تحلیل
مئی 13, 2024 -
طلبا کیلئے اہم خبر: موسم سرما کی صرف 10 چھٹیاں ہوں گی
دسمبر 5, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔