سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جو بائیڈن کے درمیان انتخابی دنگل

0
104

امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جو بائیڈن کے درمیان انتخابی دنگل اب بس سجنے کو ہی ہے اور ایسا 70 برسوں میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ دو امیدوار مسلسل دوسری بار یکے بعد دیگرے امریکی صدارتی انتخاب میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن نے اپنی اپنی جماعتوں کے صدارتی امیدوا نامزد ہونے کا مرحلہ جیت لیا۔ جارجیا، واشنگٹن، دیگر ریاستوں میں منعقد ہونے والے مقابلے میں جوبائیڈن نے اپنی نامزدگی کے لیے 1,968 مندوبین کا مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔اسی طرح سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جارجیا، ہوائی، مسیسیپی اور واشنگٹن سے اپنی جماعت کی طرف سے 1,215 ڈیلیگیٹس حاصل کیے اور ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن نے اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے نامزدگی جیتنے کے بعد صدارتی الیکشن کے اکھاڑے میں ایک دوسرے کے سامنے ہیں۔81سالہ جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک کی نامزدگی حاصل کرنے پر ووٹرز کے پاس اب اس ملک کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا وقت ہے،اسی طرح سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں 71 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جشن منانے کا ابھی وقت نہیں بلکہ اصل جشن جوبائیڈن کو شکست دینے کے بعد منائیں گے کیوں کہ جوبائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر ہیں۔

Leave a reply