
انسٹاگرام کے نئے فیچر میں خاص کیا ہے؟۔معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری۔ انسٹا گرام کے مطابق اب صارفین ریلز میں ایک سے زیادہ آڈیو ٹریکس شامل کر سکیں گے۔
اس زبردست نئے فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارف کو ریل ایڈیٹر میں ایڈ ٹو مکس آپشن پر کلک کرنا ہو گا۔
انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر سے صارفین ایک سنگل ریل میں اب 20 تک ٹریکس شامل کر سکتے ہیں۔اس فیچر میں ایک مرتبہ ٹریکس ایڈ کرنے کے بعد صارف کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ صرف وہی حصہ کاٹ کر شامل کرے ،جو وہ چاہتا ہے۔یوں کمبائنڈ ٹریک کو اسی کریٹر سے منسوب کر دیا جائے گا، تاکہ ان کے فینز اس یونیک مکس کو دوبارہ استعمال کرسکیں۔
انسٹا گرام کے مطابق ریلز میں ملٹی ٹریک آڈیو کی لانچنگ کریٹرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزیدبڑھائے گی اور وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں گے۔
اس نئے فیچر کی بدولت اب صارفین کو ایک سے زیادہ ٹریکس کو ملانے اور پھر اپنی کلپس پر لگانے کیلئے دوسرے ایڈیٹر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر سکلز متعارف
اپریل 18, 2026یوٹیوب شارٹس میں صارفین کیلئے ایک منفرد فیچر متعارف
اپریل 18, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سےدوتہائی اکثریت سےمنظور
نومبر 11, 2025 -
چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کی تعداد میں حیران کُن اضافہ ریکارڈ
ستمبر 13, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














