آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کمانڈرجنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان کی ملاقات
اولپنڈی:(پاکستان ٹوڈے) کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو
راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، بحرین کے ساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور تربیتی و انسداددہشت گردی امور بھی زیرغور آئے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے بحرین کے ساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لئے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کو فروغ دینے میں تعاون کی اہمیت پر زوردیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی دفاعی،سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
بحرینی کمانڈر نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر بحرینی کمانڈر نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا اعتراف بھی کیا۔
اس موقع پر معزز مہمان نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کیلئےعزم کا اعادہ بھی کیا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔