لاہور: پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر اپنے ردعمل میں چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30 روپے فی کلو کا بلا جواز اضافہ کیا گیا ہے۔
عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ یہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 350 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
ایل پی جی مافیا نے از خود قیمتوں میں 30 روپے فی کلو تک کا بڑا اضافہ کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 410 روپے فی کلو تک بھی فروخت کی جارہی ہے۔
سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔