پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

0
88

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 175 رنز کے تعاقب میں 18.4 اوورز میں 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ابتدائی پانچ وکٹیں 16 رنز پر گرنے کے بعد عمیر یوسف اور عقیل حسین نے مزاحمت کی لیکن ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرواسکے۔

جیسن رائے ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، سعود شکیل کو صفر پر عماد وسیم نے آؤٹ کیا، کپتان رائلی روسو 5 رنز بناسکے، خواجہ نافع بھی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایونس کو صفر پر فہیم اشرف نے رن آؤٹ کیا، عقیل حسین بھی 31 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، محمد وسیم 6 رنز بناسکے جبکہ محمد عامر 23 رنز پر میک کوئے نے بولڈ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نسیم شاہ نے دو میک کوئے اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیاتھا۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر رائلی روسو الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کولن منرو اور ٹائمل ملز کی جگہ مارٹن گپٹل اور اوبیڈمک کوئے کو شامل کیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلے میں 19 میچز میں سے دونوں ٹیموں کی 9، 9 فتوحات ہیں، ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا۔

رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی۔ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر اور عقیل حسین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم، ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

Leave a reply