صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ملاقات

0
112

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل، ترقیاتی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا

صوبائی وزیر کی ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی, تدریسی عمل اور مسائل کا جائزہ لینے کیلئے جلد یونیورسٹیوں کا دورہ کروں گا، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین

عصر حاضر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کی افادیت اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا,عالمی مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت ہے. ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے مسائل حل کرکے انہیں ہنر کی ترویج کے حقیقی مرکز بنائیں گے
نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر ملک کی تقدیر بدلیں گے،

چوہدری شافع حسین سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ ،سینئر اکنامک ایڈوائزر جاوید اقبال اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے ,ملاقات کرنے والوں میں وائس چانسلریونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول منڈی بہاؤ الدین اور وائس چانسلر میر چاکرخان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈی جی خان ڈاکٹر محمود سلیم شامل تھے.

Leave a reply