رمضان المبارک میں ورزش کے فوائد

0
125

پاکستان ٹوڈے: اکثر افراد رمضان المبارک میں ورزش کرنا چھوڑ دیتے ہیں، ماہ صیام میں ورزش کرنے سے مثالی صحت و تندرستی حاصل کی جا سکتی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ٹرینر اور نیوٹریشن کوچ دیویندر بینس نے روزے کے ساتھ ورزش اور غذا کے توازن کے بارے میں بات کی ہے۔

ان کے مطابق روزے کے دوران 5 ایسی ورزش مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں جس سے آپ کی سانس پھولنے کا امکان بھی کم ہوگا۔

پش اپس کی ورزش (Push-ups exercise)

پش اپس کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے زمین پر پیٹ کے بل لیٹ جائیں جبکہ ہاتھوں کی ہتھیلیاں زمین کے ساتھ لگی ہوں۔

پھر ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور پاؤں کی انگلیوں پر زور ڈالتے ہوئے جسم کو زمین سے اوپر کی طرف اس طرح اٹھائیں کہ بازو بالکل سیدھے ہو جائیں، پھر دوبارہ جسم کو واپس زمین کی طرف لے کر جائیں لیکن جسم زمین کے ساتھ لگے نہیں۔

پاؤں کی ورزش (Foot exercise)

اپنے دائیں پاؤں سے ایک قدم آگے بڑھائیں لیکن خیال رکھیں اس دوران بائیں پاؤں کا گھٹنا زمین پر ہونا چاہیے، ہر 3 سے 5 سیکنڈ بعد اپنی پوزیشن تبدیل کرتے رہیں اور اسے 5 بار دہرائیں، یہ ورزش اسی طرح کریں جیسے نیچے دی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔

کندھے کی ورزش (Shoulder exercise)

سیدھے کھڑے ہوں اور بازو کو سیدھا رکھتے ہوئے آہستہ آہستہ اوپر لے جائیں اور پھر دوبارہ اپنے بازو کو آہستہ آہستہ ابتدائی پوزیشن پر واپس جائیں، یہ ورزش دوسرے بازو کے ساتھ بھی کریں، دونوں بازوؤں کی ورزش 10 بار کریں۔

Leave a reply