سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل میں اہم پیشرفت

0
101

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل میں سہولت جاری کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار

ملزم انجم بھٹی کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا، پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم انجم بھٹی کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائیگا

ملزم کا بیٹا دانش بھٹی اپنے ساتھی جنید شاہ سمیت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں موجود ہے، چوہدری عدنان کو 12فروری کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

مقدمے میں سابق سینیٹر چوہدری تنویر،چوہدری دانیال سمیت پانچ افراد نامزد ہیں، چوہدری تنویر نے 30مارچ تک ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی ہے۔

Leave a reply