پاکستان کرکٹ ٹیم نومبر میں وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔

0
92

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز 4 سے 18 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر میں وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی ۔ یہ دورہ 25-2024 کے موسم گرما میں آسٹریلیا کے وائٹ بال شیڈول کا آغاز ہوگا۔ اس دورے میں پاکستان ٹیم چھ میچ کھیلے گی جن میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں جو 4 سے 18 نومبر 2024 تک چھ شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹیم ، بینو قادر ٹرافی میں حصہ لینے کے تقریباً 11 ماہ کے وقفے کے بعد آسٹریلیا کا دورہ کررہی ہے۔ اس دورے میں پرتھ، سڈنی اور میلبرن میں دسمبر 2023 جنوری 2024 میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی۔

تین میچوں کی مینز ون ڈے سیریز 4 نومبر سے مشہور میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگی۔ اس کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اور10 نومبر کو پرتھ میں مدمقابل ہونگی۔ پاکستان نے آخری بار آسٹریلیا کی سرزمین پر 2016 میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی جو آسٹریلیا نے جیتی تھی۔
ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں تین میچوں کی مینز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آسٹریلیا کی سرزمین پر پاکستان ٹیم کا آخری ٹی ٹوئنٹی مقابلہ 2022 میں ہوا تھا جس میں وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز برسبین کے گابا میں ہوگا۔ اس کے بعد ایکشن سڈنی کرکٹ گراؤنڈ منتقل جائے گا۔ سڈنی میں پاکستان ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔ ہوبارٹ اس دورے کا آخری پڑاؤ ہوگا جہاں 18 نومبر کو آخری ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔

Leave a reply