پاکستان تحریک انصاف کا عدالتِ عظمیٰ سے فوجی عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات میں نامزد افراد کیلئے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ

0
89

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں کے قیام اور ملک کی سول آبادی کے ان عدالتوں میں ٹرائلز کے آغاز کے ذریعے ملک میں ایک انسانی المیہ کو جنم دیا جا رہا ہے، دستور ہر شہری کو منصفانہ ٹرائل کی ضمانت دیتا ہے چنانچہ ریاست کسی بھی شہری کو منصفانہ ٹرائل کے حق سے محروم کرنے کی قطعاً مجاز نہیں۔

فوجی عدالتوں میں چلائے جانے والے مقدمات کے اسباب مکمل طور پر سیاسی ہیں ، فوجی عدالتوں کے ذریعے ریاستی عتاب کے شکار افراد کے بنیادی دستوری حقوق کا تحفّظ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ذمّے ہے۔

عدالتِ عظمیٰ ریاست کی جبر و انتقام کی غیرمعمولی روایت ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے فوجی عدالتوں میں زیرِ حراست افراد کیلئے بلاتاخیر اور حقیقی انصاف کا اہتمام کرے۔

انصاف کے حصول کی کوششوں میں فوجی عدالتوں جیسے متنازعہ، خلافِ عدل اور غیرشفاف ٹرائلز کی بھینٹ چڑھائے جانے والے بےگناہ شہریوں کے ساتھ ہیں۔

Leave a reply