وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے منصوبوں کا جائزہ اجلاس
گزشتہ دور حکومت کے دوران پنک راک سالٹ کی غیر قانونی طور پر الاٹمنٹ پر کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ
پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمد پر پابندی کی تجویز پر اتفاق، پنک راک سالٹ سے بہتر ریوینیو حاصل کرنے کیلئے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری لگانے کی پلاننگ پر اتفاق۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پنک سالٹ کی ویلیو ایڈڈ پراڈکس پر جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت۔
محکمہ معدنیات میں کرپشن پر قابو پانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ چنیوٹ میں خام لوہے کی مائننگ کا پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے 7 روز میں جامع پلان طلب، مائنز اینڈ منرل لیبر کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کیلئے 25 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری۔
معدنیات کی نیلامی میں انٹرنیشنل سرمایہ کاروں کو بھی مدعو کیا جائے۔
ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گےصرف اوپن آکشن کے ذریعے نیلامی ہونگی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے مواقع پیدا کریں گے اور فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ صوبہ میں لائیں گے۔ مائنز اور منرلز ڈیپارٹمنٹ کی 18 ڈویلپمنٹ سکیموں کیلئے فنڈز فوری فراہم کئے جائیں گے۔ مارگلہ ہلز سے لائم سٹون نکالنے والے ٹھیکیداروں سے 4 ارب روپے کے بقایاجات کی ریکوری کیلئے فوری اقدامات کا حکم
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کی انکم میں اضافہ کا پلان طلب کرلیا۔
کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے قوانین پر محکمہ عملدرآمد یقینی بنائے۔ مریم نواز شریف سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشیدصوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر معدنیات شیر علی گورچانی، سیکرٹری معدنیات، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام کی شرکت
پنجاب بھرمیں 3دن کیلئے دفعہ 144نافذ،نوٹیفکیشن جاری
نومبر 22, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جعلی حکومت کچھ بھی کرےان کاآخری وقت آپہنچاہے،بیرسٹرسیف
نومبر 13, 2024 -
آئندہ سال ریلیز ہونیوالے 8 نئے ایموجیز سامنے آ گئے
ستمبر 19, 2024 -
لاہورشہرمیں موسلادھاربارش:موسم خوشگوار
اگست 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔