لاہور کی تعمیر وترقی کاپلان، وزیر اعلیٰ نے ہنگامی بنیادپر تکمیل کے لئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وزیر اعلیٰ مریم نوازہر دس دن کے بعدلاہور کی تعمیروترقی کے پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی، لاہور کی تمام چھوٹی بڑی روڈزکی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔
گلیاں پکی بنانے اور ٹف ٹائل لگانے کا پراجیکٹ پیش، وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی،لاہور میں دو لاکھ 22 ہزار سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا اصولی فیصلہ۔ لاہور کے 9زون میں ڈرینج اور سیوریج کی بحالی اورتعمیر ومرمت کا جائزہ ،سیورماسٹر پلان اور واٹر ٹینک بنانے کے پراجیکٹ پر غور، واسا کو میشنری اور افرادی قوت کی ضروریات سے آگاہ کرنے کی ہدایت
لاہور کے تمام علاقے بتدریج واسا سروسز ایریا میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ، لاہور کے تمام واٹر فلٹر یشن پلانٹ فنکشنل کرنے کا حکم۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، لاہور کی تعمیر وترقی ،واسا، سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ، ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں۔
صفائی کی مہم میں عوام بھی حکومت کا ساتھ دیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،پرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق،ایم پی اے ثانیہ عاشق،معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسد قیصر نے سائفر کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
مارچ 4, 2024 -
سورج پھر آگ برسانے لگا، پارہ مزید چڑھ گیا
جون 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔