لاہور کی تعمیر وترقی کاپلان، وزیر اعلیٰ نے ہنگامی بنیادپر تکمیل کے لئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی

"نیا دور۔۔۔ صاف ستھرا لاہور"
0
58

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وزیر اعلیٰ مریم نوازہر دس دن کے بعدلاہور کی تعمیروترقی کے پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی، لاہور کی تمام چھوٹی بڑی روڈزکی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔

گلیاں پکی بنانے اور ٹف ٹائل لگانے کا پراجیکٹ پیش، وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی،لاہور میں دو لاکھ 22 ہزار سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا اصولی فیصلہ۔ لاہور کے 9زون میں ڈرینج اور سیوریج کی بحالی اورتعمیر ومرمت کا جائزہ ،سیورماسٹر پلان اور واٹر ٹینک بنانے کے پراجیکٹ پر غور، واسا کو میشنری اور افرادی قوت کی ضروریات سے آگاہ کرنے کی ہدایت

لاہور کے تمام علاقے بتدریج واسا سروسز ایریا میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ، لاہور کے تمام واٹر فلٹر یشن پلانٹ فنکشنل کرنے کا حکم۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، لاہور کی تعمیر وترقی ،واسا، سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ، ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں۔

صفائی کی مہم میں عوام بھی حکومت کا ساتھ دیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،پرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق،ایم پی اے ثانیہ عاشق،معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت

Leave a reply