بیجنگ:(پاکستان ٹوڈے) ٹک ٹاک پر روزانہ کروڑوں ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں جن کے مواد کی جانچ پڑتال کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کے تحت ہوتی ہے، اسی حوالے سے ٹک ٹاک نے 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے اکتوبر سے دسمبر 2023 کے دوران 17 کروڑ 46 لاکھ ایک ہزار 963 ویڈیوز کو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پلیٹ فارم سے ہٹایا، یہ تعداد اس عرصے میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جانے والی مجموعی ویڈیوز کے لگ بھگ ایک فیصد کے برابر ہے۔
پاکستان میں اس عرصے کے دوران ایک کروڑ 85 لاکھ 96 ہزار سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا۔
کمپنی کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا 95.3 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ڈیلیٹ کیا گیا، ٹک ٹاک نے ایک کروڑ 98 لاکھ 48 ہزار 855 ایسے اکاؤنٹس بھی پلیٹ فارم سے ہٹائے، جن کے بنانے والوں کی عمر 13 سال سے کم تھی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کی منظوری دے دی
اپریل 4, 2024 -
گاڑیوں کی اچانک قیمتیں کم ہونے کی وجوہات کیا ؟
مئی 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔