ایکس بندش کے خلاف کیس کی سماعت

0
108

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو 17 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ،انٹرنیٹ اور ایکس پر اپلوڈ مواد سے ملکی امن کو خطرہ ہے۔

جو بھی خطرہ ہے اس سے متعلق وجوہات اور ثبوت تحریری پیش کریں ، آئیندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ پیش ہوں اور ایکس بندش کی وجوہات سے آگاہ کریں ، مفروضوں پر مبنی رپورٹ پیش نہ کی جائے ، قومی سلامتی کو بھی خطرہ ہو تو ٹھوس ثبوت وجوہات عدالت کو بتائیں۔

سیکرٹری داخلہ کو آنے دیں پھر دیکھیں گے ، چیف جسٹس، سیکرٹری داخلہ سے نہ ہوا تو وزیر اعظم کو بلا لونگا ۔

ایک موقع دے دیں اعلی حکام کو نہ بلائیں ، عدالت ایک موقع دیں ، جوائنٹ سیکریٹری داخلہ، کیاکریں کوئی چیز تو آپ لائے نہیں ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ۔

Leave a reply