یوم شہات ذوالفقار علی بھٹو

0
106

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام، آج 4 اپریل کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 45 واں یوم شہادت ہے، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دنیا کے عظیم لیڈر تھے۔

شہید بھٹو کا عدالتی قتل ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،  شہید بھٹو نے ملک و ملت کا فکر کرتے ہوئے بے مثال خدمات کیں، قائد عوام شہید بھٹو نے پاکستان عوام میں سیاسی شعور بیدار کیا۔

شہید بھٹو نے ہمیشہ ملک اور عوام کی بہتری اور ترقی کیلئے جدوجہد کی، صدر آصف زرداری کے دائر ریفرنس کی وجہ سے سپریم کورٹ نے بھی اعتراف کیا کہ شہید بھٹو بے گناہ ہیں۔

قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور قائد جمہوریت شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل کرینگے، چیئرمین بلاول بھٹو کی رہنمائی میں بھٹو ازم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

Leave a reply