مریم اورنگزیب :محکمہ وائلڈ لائف کی صفائی ستھرائی اورسکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت ,محکمہ وائلڈ لائف کی طرف عید الفطر پر سفاری پارک میں بہترین انتظامات ہونگے، ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک، پارک میں صفائی ستھرائی، سکیورٹی اور عوام کی رہنمائی کے لیے گائیڈ تعینات ہو گے۔
عید کے ایام میں سفاری پارک میں آنے والے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم ہو نگی، شہریوں کو پارکنگ کی بہتر سہولیات میسر ہونگی۔
سفاری پارک کے عملہ کے علاوہ لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ والہ ڈویژن اور لاہور چڑیا گھر کا سو سے زائد ملازمین سفاری پارک کے مختلف پوائنٹس پر موجود ہونگے، سفاری پارک میں موجود 26 چیک پوسٹس پر بھی عملہ موجود ہوگا۔
پولیس، ٹریفک وارڈن، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی سفاری پارک میں موجود ہونگی، َلاہور چڑیا گھر تعمیراتی کاموں کی وجہ سے بند ہونے پر سفاری پارک میں عوام الناس کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔
بغیر ٹکٹ انٹری کی روک تھام کے لیے اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے، ٹکٹ کاونٹر پر لوگوں کی قطار کو مینج کرنے لیے اضافی عملہ بھی لگایا گیا ہے، عوام الناس کو انٹرٹیمنمنت کے بہترین مواقع میسر ہونگے۔
وزارت داخلہ کی جانب سےچیف سیکرٹری خیبرپختونخواکومراسلہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔