پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو

0
86

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق حکومت 9 مئی 9 مئی کا راگ الاپ کر کب تک عوام کے مسائل سے آنکھیں بند رکھیں گے ،غریب کی عید اُدھوری رہ گئی مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔

ملک معاشی طور پر تباہ ہو گیا ہے پاکستان برائے فروخت کا لیبل لگا دیا گیا ۔ تحریک انصاف کے اندرونی معاملات پر انگلیاں اٹھانے والے حکومتی اتحاد کی دال جوتیوں میں بٹتی دیکھ لیں۔ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں یکسو اور متحد ہے ۔

ہاؤس آف فیڈریشن میں ایک صوبے کو نظر انداز کر کے الیکشن کروانا قومی وحدت میں شگاف ڈالنے کے مترادف ہے ۔ سینیٹ قومی وحدت کا وہ ادارہ ہے جس میں تمام صوبوں کو مساوی حقوق اور نمائندگی حاصل ہے ۔

Leave a reply