پاکستان ٹوڈے: نیا آئی فون 16 کیسا ہوگا؟نئی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا۔ آئی فون16کی تازہ تصاویر منظرعام پرآنے سےامریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے نئے آئی فون میں صارفین کی دلچسپی بڑھ گئی۔
نئے اور زبردست فیچرز کے ساتھ نیا آئی فون 16 رواں سال ماہ ستمبر میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ حال ہی میں ایپل کے نئے آئی فون 16 کی لیک ہونیوالی تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی اپنی تازہ ترین پروڈکٹ کے ڈیزائن میں کچھ بڑی تبدیلیاں لائی ہیں۔میش ایبل کے مطابق رواں سال لانچ کیے جانیوالے نئے آئی فون16 کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس کی حال ہی میں لیک ہونیوالی تصاویر میں ایک بڑی اورنئی ڈیزائن اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔
مبینہ ڈمی آئی فون 16 کی تصاویر سونی ڈکسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایپل آئی فون16کو نئے بٹن کے ساتھ انتہائی منفرد پروڈکٹ کےطور پر لانچ کرنے جا رہا ہے۔ماہرین کی جانب سے بھی آئی فون 16 میں کیپچر بٹن کے اضافے کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے، جو فوٹوز اور ویڈیوز بنانے کے شوقین افراد کیلئے یقیناً خوشی اور اطمینان کا باعث ہوگا۔
اس نئے کیپچر بٹن کو موبائل فون کے دائیں جانب ایک خاص حکمت عملی کے فکس کیا گیا ہے، تاکہ صارفین کیلئے فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کے تجربے کو آسان بنایا جاسکے۔اس بٹن کی بدولت اب صارفین کو مکمل شاٹ لینے کیلئے سکرین پر لگاتار ٹیپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ،بلکہ صارف کیپچر بٹن کے ایک کلک کی مدد سے باآسانی تصاویر بنانے اور ویڈیوز ریکارڈ کرسکیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔