سی سی ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی کب پاکستان لائی جائے گی؟

0
132

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی کب پاکستان لائی جائے گی؟۔ شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی اس ماہ پاکستان لائی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی ٹرافی ٹور کی تاریخوں کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ٹرافی پاکستان لانے کا خواہش مند ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز 18 سے 27 اپریل کے درمیان راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے۔ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی ٹور بیس اپریل تک ویسٹ انڈیز میں جاری رہے گا، ویسٹ انڈیز کے بعد ٹرافی کو پاکستان لائے جانے کا امکان ہے، تاہم پاکستان میں ٹرافی ٹور کی تاریخ اور مقام رواں ہفتے فائنل ہوجائے گا۔

 

Leave a reply