بیساکھی : 3 ہزار بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

0
20

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے 3 ہزار بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔

سکھ یاتری پاکستان میں 10 روز قیام کریں گے، سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے ننکانہ صاحب، سچا سودا اور حسن ابدال جائیں گے۔پنجاب میں بکرمی سال کے آغاز پر ہر سال بیساکھی میلہ منایا جاتا ہے، گندم کی فصل کی کٹائی کا آغاز عموماً اسی دن سے ہوتا ہے جبکہ سکھ کمیونٹی کیلئے یہ دن مذہبی اعتبار سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔

سکھ کمیونٹی کا ماننا ہےکہ ان کے دسویں گرو گوبند سنگھ نےاس دن پانچ پیاروں کا امتحان لیکر سکھ مذہب میں ذات پات کا تصورختم کیا تھا۔ہر سال بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے پاکستان آتے ہیں۔

بیساکھی میلے کی تین روزہ تقریبات گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوتی ہیں۔بیساکھی میلے میں شرکت کرنے والے سکھ یاتری پاکستان میں اپنےدس روزہ قیام کے بعد 22 اپریل کو واپس بھارت روانہ ہوں گے ۔

Leave a reply