کراچی میں آج اتوار کو موسم کیسا رہے گا؟

0
69

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسیوں کونوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے، کہ آج اتوار کو شہر قائد میں درمیانی شدت کی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کا کہنا ہےکہ اتوار کو بھی شہر میں کوئی بہت زیادہ غیرمعمولی بارش کا امکان نہیں۔

البتہ مغربی سسٹم کے زیراثر ہلکی بارش ہوسکتی ہے، 17 اور 18 اپریل کو ایک دوسرا مغربی سلسلہ کراچی سمیت دیہی سندھ میں بارش کا سبب بن سکتا ہے ،تاہم اس حوالے سے حتمی پیش گوئی آئندہ 2 سے 3 روز بعد ممکن ہوگی کہ یہ سسٹم کتنی شدت کی بارشیں دے سکتا ہے۔

Leave a reply