بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے، جو کبھی نہیں ہو پائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے، جو کبھی نہیں ہو پائے گا۔
آذربائیجان کےشہرلاچین میں پاکستان،ترکیہ اورآذربائیجان کاسہ فریقی اجلاس منعقدہواجس میں خطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ بہترین میزبانی پرصدرالہام علیوف کاشکریہ اداکرتا ہوں، آذربائیجان کےصدراورعوام کویوم آزادی کی مبارکبادپیش کرتاہوں،طیب اردوان نےجس اندازمیں پی کےکےکامسئلہ حل کیاقابل ستائش ہے۔کردستان ورکرزپارٹی کاتحلیل ہوناترک صدرکی سیاسی بصیرت کاثبوت ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ آذربائیجان نےلڑکرآزادی حاصل کرکےدنیاکی قوموں میں اپنامقام بنایا،اس سےقبل ہماراآستانامیں سہ فریقی اجلاس ہواتھا،ہم نےتعاون اوردوستی کونئی بلندیوں تک لےکرجاناہے،امیدہےسہ فریقی اتحادمستقبل میں مزیدمضبوط ہوگا۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ ترکیہ،آذربائیجان اورپاکستان کےدرمیان ثقافتی اورتاریخی تعلقات ہیں،پاکستان ،ترکیہ اورآذربائیجان سہ فریقی اتحادکونئی بلندیوں کی جانب لےجارہےہیں۔
ان کا کہنا تھا ہم نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی جس کوبھارت نے مسترد کیا، پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان کا سہ فریقی اجلاس اس عزم کا اعادہ ہےکہ ہم نے تعاون اور دوستی کو نئی بلندی تک لے جانا ہے، تینوں ممالک بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں، پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ مذہب، اقدار، ثقافت اور تاریخ میں بندھے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا جس کا افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا دلیری سے جواب دیا، بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، ہم نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی جس کوبھارت نے مسترد کیا۔حالیہ پاک بھارت تنازعے میں ترکیے اورآذربائیجان پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ سہ فریقی اجلاس اس عزم کا اعادہ ہےکہ ہم نے تعاون اور دوستی کو نئی بلندی تک لے جانا ہے، تینوں ممالک بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں، پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ مذہب، اقدار، ثقافت اور تاریخ میں بندھے ہوئے ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے، جو کبھی نہیں ہو پائے گا، پاکستان دنیا میں دہشتگردی سے متاثرہ سب سے بڑا ملک ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، بھارت کا پاکستان کے حصے کے پانی کو ہتھیارکے طور پر استعمال کرنا افسوس ناک ہے۔
طوفانی بارشوں کاخدشہ،این ڈی ایم اےکاالرٹ جاری
جولائی 21, 2026پنجاب میں 96 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہونے کا انکشاف
جولائی 21, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اداکارہ مدیحہ امام کی بولڈتصاویرکےچرچے
جولائی 24, 2024 -
9مئی واقعات میں شاہ محمودقریشی بری
جولائی 9, 2024 -
دوسرےممالک سےکچھ لوکچھ دوکےتحت مذاکرات کریں گے،امریکا
اپریل 8, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














