غزہ میں قیدیوں اور جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچنے کے لیے مذاکرات ابھی جاری ہیں
پاکستان ٹوڈے:قطری نشریاتی کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو بتایا کہ "مذاکرات جاری ہیں اور مسلسل حالات کو سامنے رکھا جا رہا ہے اور ہم ایسا کرتے رہیں گے جب تک کہ مقصد حاصل نہیں ہو جاتا۔
اسرائیل اور ایران کے درمیان باہمی ہدف کو نشانہ بنانا خطے میں طویل المدتی مسائل اور تنازعات سے نمٹنے کے لیے کسی بھی طرح سے سازگار نہیں ہے۔
مصری وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی ہمیں انتقام کے ایک نہ ختم ہونے والے سلسلے میں دھکیل دے گا جو صرف بڑے پیمانے پر تصادم کا باعث بنے گا، جس کے سنگین نتائج دونوں ممالک کے لوگوں کوبھگتناپڑیں گے۔
انہوں نے دو ریاستی حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام سب کے "اعلیٰ ترین مفاد” میں ہے، ہمیں کسی دوسرے متبادل کے بارے میں قیاس آرائی نہیں کرنی چاہیے، لیکن ہم کسی بھی صورت حال سے مناسب طریقے سے نمٹیں گے‘‘۔
اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والی کسی بھی بڑے پیمانے پر نقل مکانی جنگی جرم کے مترادف ہوگی۔
مصری وزیر خارجہ کا جنگ بندی مذاکرات کےحوالے سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی اخبار نے ایک سینئر اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے منگل کو بتایا تھا کہ حماس نے قیدیوں کی رہائی کے لیے تازہ ترین مجوزہ معاہدے کی تمام شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
شاہ محمودقریشی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
جولائی 25, 2024 -
سینیٹ کی جنرل نشستوں کیلئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل
مارچ 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔