پاکستان ٹوڈے: سرکاریسکولوں کے طلبا کیلئے خوشخبری۔۔اب طلبا کو لوڈ شیڈنگ میں گرمی برداشت نہیں کرنا پڑے گی۔ سرکاری سکولو ں میں سولر لگانے کے منصوبے کا آغاز ہو گیا۔
سکولوں کے بجلی کے بل میں 100 گنا اضافہ ہونے کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول سولرائزیشن منصوبے کا آغاز کردیا ۔ منصوبہ کے تحت سرکاری سکولوں کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے 86 ہائر سیکنڈری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔
لاہور کے 2 ہائیر گرلز سیکنڈری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا ،جن میں گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول وحدت روڈ اور گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول گرین ٹاؤن شامل ہیں، ان کو بھی سولر پرمنتقل کیاجائے گا۔ سکولوں میں کنٹریکٹر کو سائٹ وزٹ کرانے کیلئے فوکل پرسن تعینات کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
فوکل پرسن سکول میں سولر پینل لگوانے کیلئے کنٹریکٹر سے تعاون کریں گے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے فوکل پرسن تعینات نہ کرنیوالے سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
دسمبر 21, 2024ڈالرکی قیمت میں اضافہ،روپیہ گراؤٹ کاشکار
دسمبر 20, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قیمت میں اضافہ:سوناملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا
ستمبر 11, 2024 -
لاہور:این سی اےمیں مصوری کی نمائش
اکتوبر 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔