یواے اے جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

0
103

پاکستان ٹوڈے: دبئی اور یواے اے جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔متحدہ عرب امارات کے حکام نےفیملی اقامہ کیلئے نئی شرائط جاری کر دیں۔

فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت وشہریت کی جانب سے نئی شرائط کے بارے میں کہا گیا ہے کہ امارات میں مقیم کوئی بھی غیرملکی اپنی فیملی کے لیے اقامہ حاصل کرسکتا ہے۔فیملی اقامے کے لیے کم از کم آمدنی 4 ہزار درھم یا ماہانہ تین ہزاردرھم اور رہائش کا ثبوت پیش کرنا ہو گا۔ فیملی اقامہ کے لیے 18 برس سے زائد تمام ممبران کا میڈیکل چیک اپ کرانا ضروری ہوگا۔

چیک اپ مقررہ طبی اداروں کا ہی قابل قبول ہوگا۔اتھارٹی نے مزید کہا کہ اقامہ ہولڈر کی فیملی اگر عارضی انٹری ویزے (وزٹ ویزے) پر امارات میں مقیم ہو تو اسے اقامے میں تبدیل کرانے کی اجازت ہوگی۔ اقامہ میں تبدیل کرانے کے لیے امارات میں داخل ہونے کے 60 دن کے اندر اندر کارروائی مکمل کرنا ہوگی۔

اقامہ کی درخواست دینے کے لیے ’ای چینلز‘ یا اتھارٹی ویب سائٹ سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے۔

Leave a reply