پاکستان ٹوڈے: سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانت سے شاعر کیمرہ ایجاد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بمصنوعی ذہانت میں مزید جدت پیدا کرنے کی تگ و دو میں مصروف سائنسدانوں نے ایک ایسا کیمرہ تیار کر لیا ہے، جسے شاعر کیمرے کا نام دیا گیا ہے۔پہلے پہل مصنوعی ذہانت کا استعمال ویڈیوز، آڈیوز، تصاویر اور متن لکھنے کیلئے کیا جاتا تھا، لیکن اب ایک ایسا کیمرہ تیار کر لیا گیا ہے ،جو شاعرانہ انداز میں لفاظی بھی کر سکے گا۔
مصنوعی ذہانت سے چلنے والا یہ شاعر کیمرہ آپ کی تصاویر اور بیک گراؤنڈ میں نظر آنے والے خوبصورت مناظر کو دلفریب منظوم انداز میں بدل کر پیش کرتا ہے اور اس کیلئے یہ کیمرہ جی پی ٹی فور کا استعمال کرتا ہے۔ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق ویسے دیکھنے میں تو پوئٹری کیمرہ ایک عام سے پولرائڈ کیمرے کی طرح لگتا ہے ،مگرتصاویر لینے کی بجائے یہ کیمرہ سینسر کے ذریعہ حاصل کی گئی تصاویر اور مناظر کو آسان اور تعریفی انداز میں شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے۔
کیمرے میں موجود سنگل بورڈ کمپیوٹر رسبیری پائی تصاویر کا تجزیہ کرتا ہے اور اعداد و شمار کی تلاش کے بعد یہ اے آئی کو یہ مناظر بھیج دیتا ہے ،جو تصویر میں موجود رنگوں، مناظر، نمونوں اور جذبات جیسی چیزوں کی شناخت کر کے اس پر شاعری لکھ کر آپ کو پرنٹ دے دیتا ہے۔
ٹیک کرنچ کے مطابق پوئٹری کیمرے کے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ آلہ صرف ایک شاعری کی شکل تک محدود نہیں ، چونکہ ڈیوائس کوڈ اوپن سورس ہے، لہٰذا صارفین مختلف اختیارات جیسے سونیٹس، مفت لائرک کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔