ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان

0
80

پاکستان ٹوڈے: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئندہ ماہ 7 مئی کو ایک آن لائن ایونٹ میں نئی پروڈکٹ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔جس میں آئی پیڈ پرو اور آئی پیڈ ایئر ماڈلز اور ایک نئی ایپل پنسل متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپل 7 مئی کو کیلیفورنیا کے کیپرٹینو ایپل پارک میں اپنے اگلے لانچنگ ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے جس کا نام "لیٹ لوز” رکھا گیا ہے جس میں اگلی نسل کے آئی پیڈ پرو اور آئی پیڈ ایئر ماڈلز اور ایک نئی ایپل پنسل متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ نئے آئی پیڈ پرو لائن اپ میں پہلی بار 12.9 انچ کا بڑا او ایل ای ڈی پینل شامل ہوگا اس کے علاوہ آئی پیڈ پرو سیریز کا طاقتور ایم تھری پروسیسر اسے سب سے زیادہ قابل آئی پیڈز میں سے ایک بناتا ہے ۔

آخری بار کمپنی کی جانب سے مارچ 2022 میں یہ ایونٹ منعقد کرایا گیا تھا جس میں آئی پیڈ ایئر اور ایک لوئر اینڈ آئی فون کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایپل کی جانب سے رواں برس، عین ممکن ہے جون میں منعقد کی جانے والی ورلڈ وائڈ ڈیویلپرز کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کے متعلق اہم اعلانات متوقع ہیں۔

Leave a reply