پاکستان ٹوڈے: دنیا کی پہلی سکرو بائیک کی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی یو ٹیوبر نے دنیا کی پہلی میکانم وہیل سکرو ای بائیک تیار کر کے موٹربائیکس بنانیوالی کمپنیز کو نیا چیلنج دیدیا۔ آل سائزاومنی ڈائریکشنل میکانم وہیل دراصل ایک ہمہ جہتی پہیہ ہوتاہے، جو مختلف موبائل روبوٹس کو کسی بھی سمت میں حرکت کرنے کیلئے بنایا جاتاہے۔
برطانوی یو ٹیوبر جیمز بروٹن نے آل سائزاومنی ڈائریکشنل میکانم وہیل، آف دی شیلف اورتھری ڈی پرنٹ شدہ پرزوں کی مدد سے ایک منفرد دنیا کی پہلی ڈرائیو ایبل اور اپنا توازن رکھنے والی میکانم الیکٹریکل بائیک بناڈالی، جو ناصرف دیکھنے میں ایک شاہکار ہے، بلکہ ایک پروٹوٹائپ سیلف بیلنسنگ رکھنے والی روایتی بائیسکل جیسی دکھائی دیتی ہے۔
میکانم وہیلز والی یہ الیکٹرک بائیک اپنا بیلنس رکھنے کیساتھ کسی بھی سمت میںحرکت کر سکتی ہے۔جس کاناصرف عملی مظاہرہ یو ٹیوبر نے اپنے وی لاگ میں دکھایا ہے، بلکہ اس بائیک کو بنانے کے طریقہ کار کو بھی اپنے ناظرین کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سوئٹزرلینڈکا قدیم چیپل بریج سیاحوں کی توجہ کا مرکز
اپریل 15, 2024 -
تحریک انصاف کا دھاندلی کیخلاف احتجاج
اپریل 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔