وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی ملاقات

0
61

پاکستان ٹوڈے: وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری رحیم شیخ ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں یورپی یونین کے اشتراک سے سندھ میں جاری پروجیکٹ پر تبادلہ خیال, یورپی یونین کے سندھ میں 170.85 ملین یورو کے منصوبے جاری ہیں۔ غربت کے خاتمے کے پروجیکٹ پر بات چیت،  یورپی یونین 50 ملین یورو کے غربت کے خاتمے کے پروجیکٹ سندھ میں کام کر رہے ہیں۔

پروجیکٹ کا مقصد کووڈ-19 کے بعد غربت میں اضافے کو کم کرنا ہے،  زراعت کی ترقی کے حوالے سے یورپی یونین کا 3 ملین یورو کا پروجیکٹ عمرکوٹ اور تھرپارکر میں جاری ہے، پروجیکٹ فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائیزیشن کے ذریعے یورپی یونین عملدرآمد کر رہی ہے۔

سیلاب متاثرین کے پروجیکٹ پر تبادلہ خیال، وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا

سیلاب سے 20000 اسکول بری طرح متاثر ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، اب اسکولوں کی عمارتوں کی بحالی سندھ حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے،  ہم چاہتے ہیں کہ یورپی یونین سندھ میں اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیرنو میں مدد کرے،  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات میں غریبوں کو سولر انرجی دینے کا وعدہ کیا تھا۔

چیئرمین بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ دیہی علاقوں میں سولر انرجی سے گھروں کو روشن کیا جائے، یورپی یونین گھروں کو سولرائیزیشن کیلئے سندھ حکومت کی مدد کرے، یورپی یونین کو اسکولوں کی تعمیر اور سولر پروجیکٹس بھیجیں، یورپی یونین سفیر ہم کوشش کرینگے کہ سیلاب متاثرین کی تعلیم اور شمسی توانائی کے شعبے میں سندھ کے عوام کی مدد کریں

Leave a reply